پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینتمام سرکاری اداروں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید آئی ٹی سروسز...

تمام سرکاری اداروں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید آئی ٹی سروسز دینے کا فیصلہ

وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اہم ریاستی اداروں کو سائبر خطرات سے بچانے کےلیے این ٹی سی نے جامع حکمت عملی تیارکرلی۔

تمام سرکاری اداروں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید آئی ٹی سروسزدینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیٹ ورک سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جدید بارڈرکنٹرولرز اور فائروالز لگائی جائیں گی۔

این ٹی سی نے اہم حکومتی شخصیات اور ریاستی اداروں کے لیے محفوظ موبائل فون سروس فراہمی کا منصوبہ بھی تیارکرلیا۔ محفوظ موبائل فون منصوبے سے حساس رابطوں کو سائبر حملوں سے بچایا جائے گا۔ سائبرسیکیورٹی کیلئے جامع فریم ورک اور فعال تھریٹ مینجمنٹ نافذ ہوگا۔

فورجی انٹرنیٹ سروس کیلئے جی پی او این ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، گیگابائیٹ پیسیو آپٹیکل نیٹ ورک 8 شہروں اور ڈویژنز میں لگایا جائے گا۔

دستاویز کےمطابق اسلام آباد ، پشاور، کراچی ، اٹک ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان ڈویژن میں جدید ترین جی پی او نیٹ ورک قائم کیا جائےگا ۔

این ٹی سی نے اسلام آباد ڈیٹاسینٹرز میں محفوظ رسائی نظام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا، این ٹی سی دستاویز کے مطابق ملک میں کلاؤڈسروسز اور مصنوعی ذہانت کو وسعت دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!