ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین کی اپنے اداروں کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں...

چین کی اپنے اداروں کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی سخت مخالفت

چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے یورپی یونین  کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کی 18ویں فہرست میں چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کی 18ویں فہرست میں چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے چین کی متعدد بار کی نمائندگیوں اور اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر چینی کمپنیوں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے اور 2 چینی مالیاتی اداروں پر بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ہمیشہ سے ایسی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جنہیں بین الاقوامی قانون یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہ ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے یہ اقدامات چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان طے پائے گئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور یہ چین-یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مالیاتی تعاون کو شدید نقصان پہنچائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چینی اداروں اور مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا غلط عمل فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!