منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کے گوئی ژو گاؤں میں موم سے رنگائی کا روایتی فن...

چین کے گوئی ژو گاؤں میں موم سے رنگائی کا روایتی فن دیہی ترقی کا ذریعہ

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے ژاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں موم سے رنگائی کا قدیم فن نہ صرف ڈونگ ثقافت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ مقامی افراد کے لیے نئے معاشی مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ سیاحت کے فروغ نے اس روایتی ہنر کو نئی زندگی دی ہے، جو یہاں کے لوگوں کے لیے خوشحالی کا ذریعہ بن رہا ہے اور اپنے عظیم ثقافتی ورثے کو دنیا تک پہنچا رہا ہے۔

اسٹینڈ اپ (انگریزی): ژانگ یویوآن، نمائندہ شِنہوا

’’موم کے استعمال سے رنگائی، چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی علاقائی برادریوں کی ایک روایتی تکنیک ہے۔ یہ محض ایک سادہ ہنر نہیں بلکہ ایک عظیم ثقافتی ورثے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔‘‘

ژاؤشنگ ڈونگ گاؤں میں یہ فن خوشحالی کی راہ ہموار کر رہا ہے، جس نے روایت کو معاشی مواقع میں بدلنے میں مقامی افراد کی مدد کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لو شینگ لیان، موم سے رنگی مصنوعات کی دکان کا مالک

’’موم کے استعمال سے رنگائی ہماری ڈونگ علاقائی برادری کی روایتی دستکاری ہے۔ ہم کپڑے کو رنگنے سے پہلے موم کے قلم سے مختلف نمونے بناتے ہیں اور جب موم ہٹایا جاتا ہے تو پیچیدہ اور خوبصورت ڈیزائن نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ فن نہایت قیمتی اور معنویت سے بھرپور ہے۔ ہم اس ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لو ژی ینگ، موم سے رنگی مصنوعات کی دکان کا مالک

”آج کل نقل و حمل کی سہولیات بہتر ہونے کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہماری مصنوعات کی فروخت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔“

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): نوا کلوچارڈ، فرانسیسی سیاح

’’یہ گاؤں واقعی بے حد خوبصورت ہے۔ ان کے کپڑوں کو ہی دیکھ لیں، ان میں حیرت انگیز گہرائی اور شاندار رنگ موجود ہیں۔‘‘

گوئی یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!