بدھ, جنوری 21, 2026
تازہ ترینپی ایس ایل گیارہواں ایڈیشن، نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز...

پی ایس ایل گیارہواں ایڈیشن، نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں نیلامی سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں، صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری اور اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں، خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے ہیں، ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار، اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں، محمد حسنین ڈائمنڈ سے اور عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں، ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم، وسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے ہیں جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!