اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں سے بلند علاقوں میں کان کنی صنعت...

چین میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں سے بلند علاقوں میں کان کنی صنعت کا فروغ

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے چھمدو میں یولونگ  تانبے کی کان کے مقام پر ہائبرڈ خودکار ٹرک دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

شی ننگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی  شی زانگ خود مختار علاقے کے چھمدو میں دشوارگزار  چھنگ ہائی۔شی زانگ سطح مرتفع پر 5 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع یولونگ  تانبے کی کان  کا خام مال لے جانے والے ٹرک کنکریٹ سڑکوں پر دھیرے دھیرے آگے بڑھتے ہوئے  برف سے ڈھکے پہاڑوں اور کم ہوتی ہوا کے ساتھ بل کھاتی ہوئی راستوں سے گزر رہے ہیں۔

ان سخت حالات کے باوجود یہ ٹرک بغیر کسی رکاوٹ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، اس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ کسی ڈرائیور کے بغیر  چل رہےہیں ۔ یہ ایک منفردخود کار ڈرائیونگ منصوبے سے ممکن ہوا ہے جس کا آغاز صرف 3 ماہ قبل ہوا ہے۔

یہ اقدام بغیر انسان ماحول دوست اسمارٹ کان کنی  کےلئے چین کی پرعزم مہم کا حصہ ہے جو بلندی پر کان کنی صنعت کو جدید بنانے میں ایک نمایاں پیشرفت کی علامت ہے۔یہ منصوبہ کارکردگی میں اضافےاور ماحولیاتی اثرات کو کم کرکے  دنیا کے مشکل ترین  ماحول میں کان کنی کے ایک نئے دور کے آغاز کی راہ ہموار کررہا ہے۔

اس خودکار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز  29 ستمبر 2024 سے ہوا تھا  اور یہ ویسٹرن مائننگ کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے شی زانگ یولونگ  کاپر مائننگ کمپنی لمیٹڈ، چائنہ ریلوے 19ویں بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ اور ہواوے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

یہ 5 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر  کھلی کان کنی کی کان میں بغیر انسان کام کرنے والا نقل وحمل کا پہلا نظام ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!