ہیڈ لائن:
مشرق وسطیٰ کے عوام دیرپا امن کے لئے پر امید
جھلکیاں:
سال 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات نے ہزاروں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے ہیں۔ عدم استحکام کی اس صورتحال میں اب بھی بہت سے لوگ امن اور اچھے مستقبل کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں ۔فلسطین ، لبنان اور شام کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: پہلی فوٹیج، 2024
ڈیٹ لائن: 3 جنوری 2025
دورانیہ: ایک منٹ 58 سیکنڈ
مقام: غزہ، فلسطین
درجہ بندی: معاشرہ
شاٹ لسٹ:
1۔ غزہ کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): بحا اللقطہ،رہائشی، غزہ
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): محمد الحبیب، رہائشی، غزہ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (عربی): خلیل البرداول،رہائشی، غزہ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (عربی): ابراہیم منصور، بیکری مالک،لبنان
5۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (عربی): رعنا کانج،رہائشی، غزہ
6۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (عربی): خولود،رہائشی، شام
تفصیلی خبر:
سال 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے نتیجے میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تنازعات اور عدم استحکام کی اس صورتحال میں زندگی گزارنے والے بہت سے لوگ اب بھی امن اور اچھے مستقبل کے لئےپر اُمید ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): بحا اللقطہ،رہائشی، غزہ
’’ ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ ختم ہو جائے گی۔ لوگوں کو کھانا اور روزگار کے ذرائع میسر ہوں گے۔ سامان کی ترسیل کی اجازت مل جائے گی۔ بند راستے کھلیں گے۔ ہمیں غزہ کی پٹی کی طرف سفر کی اجازت مل جائے گی اور ہم آ جا سکیں گے۔ بدقسمتی سے اس وقت ہمیں ان میں سے کوئی ایک سہولت بھی حاصل نہیں لیکن ہم اب زندہ رہنا چاہتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): محمد الحبیب، رہائشی، غزہ
’’میں امید کرتا ہوں کہ جنگ ختم ہو جائے گی اور ہم اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ ہمارے روزمرہ کے معمولات بحال ہوں گے۔ سکول، یونیورسٹیاں اور ہسپتال دوبارہ بنیں گے۔ ایک بار جنگ ختم تو ہو جائے پھر ملک بہتری کی طرف سفر شروع کر دے گا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (عربی): خلیل البرداول،رہائشی، غزہ
’’ مجھے امید ہے کہ جنگ ختم ہو گی اور ہم اس بحران سے جس کا ہمیں سامنا ہے نکل سکیں گے۔ ہمیں اس جنگ میں جو مشکلات برداشت کرنا پڑیں وہ ہمارے اندازے سے بڑھ کر تھیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہم اپنے گھروں کو واپس جائیں گے اور فلسطین کے تمام لوگوں کو امن کے حصول میں کامیابی ملے گی۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (عربی): ابراہیم منصور، بیکری مالک،لبنان
’’مجھے توقع ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ ہمیں اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ ہمارے بچوں نے بڑا ہونا اور سکول جانا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارا پیسہ بینکوں میں ضائع ہونے کے بجائے ہمارے پاس ہی رہے گا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (عربی): رعنا کانج،رہائشی، غزہ
’’ میری عمومی خواہش یہی ہے کہ سال نو میں ملک کے حالات میں بہتری آ جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ اس سال میں اپنی تعلیم مکمل کر لوں اور کوئی اچھا کام کروں۔ میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ اب ہمارے درمیان امن اور محبت کو فروغ ملے گا۔ اس وقت میری یہی خواہشات ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (عربی): خولود، شام کی رہائشی
’’ سال 2025 کے لئے میری تمنا ہے کہ ہمیں سلامتی اور حفاظت کا ماحول میسر ہو۔ جب ہم اپنے منصوبوں کے بارے میں سوچیں، تو ہمیں اپنی سوچ صرف زندگی کی بنیادی ضروریات کو محفوظ کرنے تک محدود نہ رکھنی پڑے۔ اس طرح ہم اپنے اور اپنے بچوں کے لئے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم ان بچوں پر سرمایہ لگائیں گے تاکہ جب وہ بڑے ہو جائیں تو ان کے پاس وہی پریشانیاں نہ ہوں جن کا ماضی میں ہمیں سامنا تھا۔‘‘
غزہ، فلسطین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
شِنہوا
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link
- شِنہوا#molongui-disabled-link