اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 14.6 فیصد...

چین میں 2024 کے دوران بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ژاؤیوآن میں ایک آف شور شمسی بجلی گھر کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ برس دسمبر کے اختتام تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 3.35 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.6 فیصد زیادہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی کے بڑے اداروں نے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں تقریباً 11.7 کھرب یوآن (162.99 ارب امریکی ڈالر) کی  سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد اضافہ ہے۔ پاور گرڈ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 608.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

سال 2024 کے دوران چین کی شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت 45.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 89 کروڑ کلو واٹ جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 18 فیصد اضافے سے تقریباً 52 کروڑ کلوواٹ ہوگئی۔

چین نے توانائی کی منتقلی میں بھی نمایاں پیشرفت کی ہے۔ رواں ماہ کے اوئل میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور انتظامیہ کی جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق ملک نے 2025 سے 2027 تک اپنے بجلی نظام کی انتظامی صلاحیت کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق چین کا مقصد 3 سال میں سالانہ 20 کروڑ کلوواٹ سے زیادہ نئی قابل تجدید توانائی کی مناسب کھپت اور استعمال میں معاونت کرنا ہے تاکہ ملک بھرمیں قابل تجدید توانائی کے استعمال کی شرح کم از کم 90 فیصد کرنے کو یقینی بنایا  جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!