اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے چینی ثقافت کا عالمی اثرورسوخ اجاگر...

یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے چینی ثقافت کا عالمی اثرورسوخ اجاگر ہوا،کروشین ماہر

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں چین کے نئے سال کی تقریب کے دوران طلبہ بیجنگ اوپرا پیش کرتے ہوئے-(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم،سائنس اور ثقافت(یونیسکو) کی جانب سے چینی بہار تہوار کو حال ہی میں اپنے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنا چینی ثقافت کے عالمی اثرورسوخ کا ثبوت ہے۔

ثقافتی،سائنسی اور معاشی تعاون کے لئے کروشین-چائنیز فرینڈشپ سوسائٹی کے صدر برانکو بالون نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ یہ تہوار نہ صرف چین کی ثقافتی جڑوں کا اعتراف ہے بلکہ ایک ایسا جشن ہے جو دنیا کو جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی آبادی کا پانچواں حصہ بہار تہوار مناتا ہے اور تقریباً 20 ممالک نے اسے سرکاری چھٹی قرار دیا ہے۔

4 دسمبر کو یونیسکو نے روایتی نیا سال منانے والے چینی عوام کے سماجی طریقے بہار تہوار کو انسانیت کےغیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا۔

بالون نے کہا کہ چین کے اب یونیسکو کی جانب سے تسلیم کردہ 44 غیر مادی ثقافتی ورثے ہیں جو کسی بھی ملک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کروشیا میں بہار تہوار تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔کروشین-چائنیز فرینڈ شپ سوسائٹی کے ارکان چینی دوستوں اور مقامی چینی برادری کے ساتھ مل کر ہر سال یہ تہوار مناتے ہیں۔بالون نے 2018 میں سب سے بڑے جشن کا حوالہ دیا جب زغرب میں 500 افراد نے جمع ہو کر کتے کے سال کا استقبال کیا۔

بالون نے کہا کہ انہیں اس ماہ کے اختتام پر 29 جنوری کو ہونے والا بہار تہوار دیکھنے کے لئے چین کے دورے کا بےتابی سے انتظار ہے۔

کروشیا اور دیگر کئی ممالک کے لئے چین کی ویزا فری پالیسی کے حالیہ اعلان نے ان کی خوشی میں اضافہ کردیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!