ہفتہ, دسمبر 20, 2025
پاکستانفاروق ستار کا سندھ حکومت سے تاجروں، بلڈرز کو تحفظ فراہم کرنے...

فاروق ستار کا سندھ حکومت سے تاجروں، بلڈرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

رہنماء ایم کیو ایم فاروق ستار نے سندھ کے تاجروں اور بلڈرز کو بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 60 فیصد محاصل دیتا ہے مگر شہر میں سڑکیں ٹوٹی، جگہ جگہ پانی کا مسئلہ ہے، پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے جا رہا ہے، ریاست کے اداروں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آباد کے چیئرمین نے درد ناک لہجے میں پریس کانفرنس کی اور وزیراعلی سندھ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پکارا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں بڑا کردار ہے مگر انہیں بیرون ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں آرہی ہیں، 10 کے قریب بلڈرز نے شکایت درج کرائی ہے جبکہ 40 سے زائد بلڈرز ہیں جنہیں بھتے کی شکایات ہیں، اب بلڈرز کے دفتر پر فائرنگ بھی شروع ہوگئی ہے، بھتہ خوروں کے پاس بلڈرز کا مکمل ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سندھ کے تاجروں اور بلڈرز اور بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم کرے ۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!