ہفتہ, دسمبر 20, 2025
پاکستانکراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،...

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ملزم فرار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 5 سٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو کراچی کی حدود میں واقع ڈگری کالج سیکٹر 11-Iکے قریب پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے جن کی شناخت شیر عالم ولد فیصل خان، محمد سعید عرف محمد ولد محمد یامین اور معصوم ولد سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، دو 30 بور پستول اور ایک 70سی سی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لئیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر ریڑی روڈ احسان گرائونڈ کے قریب قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!