جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کے اعلیٰ سیاسی مشیر کا تائیوان معاملے پر بیرونی...

چینی مین لینڈ کے اعلیٰ سیاسی مشیر کا تائیوان معاملے پر بیرونی مداخلت کی مخالفت کے عزم پر زور

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے مین لینڈ کی طرف سے تائیوان کی آزادی چاہنے والی علیحدگی پسند قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے، بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے یہ بات  چین کےجنوب مغربی صوبے سیچھوان  کے شہر چھنگ دو میں ہونے والے آبنائے پار سیمینار کے نام لکھے گئے مبارکباد کے خط میں کہی۔

انہوں نے زور  دیا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں کامیابی اور مادر وطن کے ساتھ تائیوان کی بحالی ایک عظیم فتح اور چینی قوم کے لئے قومی فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  چیزیں ایک بنیادی سچائی کو اجاگر کرتی ہیں  کہ ایک مضبوط اور متحد ملک ہی وہ بنیاد ہے جس پر تمام چینی عوام اور تائیوان کے ہم وطنوں کےمستقبل کا انحصار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے بڑے اجتماع میں مین لینڈ نے یہ بات واضح کی تھی کہ چینی قوم کا عظیم قومی احیا رک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس میں آبنائے پار تعلقات کی مزید پرامن ترقی کو آگے بڑھانے اور قومی اتحاد کے مقصد کو فروغ دینے پر زور دیا گیا کیونکہ چین خود کو ہر لحاظ سے جدید سوشلسٹ ملک بنانے کےلئے کام کر رہا ہے۔

یہ سیمینار، جو اپنی نوعیت کا پانچواں سیمینار ہے، مین لینڈ میں قائم آبنائے پار تعلقات تحقیقی مرکز اور قومی اتحاد کی حمایت کرنے والے تائیوان حب الوطنی گروپس  کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!