صدر آصف زرداری نے بنوں میں خوراج کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جاری بیان میں صدر آصف زرداری نے بنوں میں خوارج حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ صدر نے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہید ہونیوالے جوانوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔
