بدھ, اکتوبر 22, 2025
انٹرنیشنلغزہ جنگ بندی معاہدہ قائم رکھنا آسان نہیں ہوگا، امریکی نائب صدر

غزہ جنگ بندی معاہدہ قائم رکھنا آسان نہیں ہوگا، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ قائم رکھنا آسان نہیں ہوگا، اس دوران مختلف خلاف ورزیاں متوقع ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال بلاشبہ مثالی نہیں ہے، 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والا یہ معاہدہ اسرائیل اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان پائیدار امن کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہاکہ معاملہ پیچیدہ ہے اور اس میں اتار چڑھاو اور چیلنجز آئیں گے، لیکن ہمارا ماننا ہے کہ یہی معاہدہ دیرپا امن کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے،خواہ امن قائم بھی ہو جائے، ہمیں صورت حال پر مسلسل نظر رکھنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نکتہ درست ہے کہ ابھی ہمیں زمینی حقائق کا مکمل ادراک نہیں،جب ہم حماس کی بات کرتے ہیں تو ہم تقریبا 40 مختلف اور غیر مربوط گروہوں کی بات کر رہے ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ شاید جنگ بندی کی پابندی کریں، بہت سے اس کی خلاف ورزی بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ممکن نہیں کہ تین یا چار دن میں حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کر دیا جائے گا، کیونکہ ہمارے پاس اس کے لیے درکار سکیورٹی ڈھانچہ موجود ہی نہیں، جو اس عمل کو یقینی بنا سکے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!