بدھ, اکتوبر 22, 2025
پاکستانمراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی توسیع...

مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دیدی

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع اوراس میں مزید علاقوں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سیف سٹی منصوبے پر منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تیار کی جائے، اور اسمارٹ پولیسنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ڈیٹا بیسز کو مربوط کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے آئی جی پولیس کو عملدرآمد تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیز ون کے باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کیے جائیں، سول ورکس اور آلات کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے، معیار اور ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی فیز ٹو کا آغاز بلا تاخیر یقینی بنایا جائے، سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام میں سنگِ میل ثابت ہوگا، اور یہ منصوبہ ٹریفک کے نظم و نسق اور شہری سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلی نے آئی جی پولیس کو بجٹ و افرادی قوت کی تفصیلات حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو ماڈل منصوبہ بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلی سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس نے منصوبے پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلی نے منصوبے میں جدید اینالیٹیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ کا سیف سٹی فیز ون کا جائزہ لیا اور تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!