جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینقومی اسمبلی ،اسماعیل ہنیہ کے قتل ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور...

قومی اسمبلی ،اسماعیل ہنیہ کے قتل ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورحماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا اور فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

قرارداد میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار اور فلسطین میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے باعث 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، پاکستان اسرائیلی مظالم کی مذمت و ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں