منگل, اکتوبر 21, 2025
انٹرنیشنلمنگولیا میں چینی زبان کی مہارت کے امتحان سے متعلق دوسری نمائش...

منگولیا میں چینی زبان کی مہارت کے امتحان سے متعلق دوسری نمائش کا انعقاد

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کی نانکائی یونیورسٹی میں ایک امتحانی  نگران چینی زبان کی مہارت کا امتحان دینے والے امیدواروں میں جوابات کے پرچے تقسیم کر رہا ہے۔(شِنہوا)

اولان باتور(شِنہوا)منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں حال ہی میں چینی زبان کی مہارت کے امتحان (ایچ ایس کے) سے متعلق دوسری سٹڈی ان چائنہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

چین کی سر فہرست 28 یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے اس نمائش میں شرکت کی جبکہ منگولیا کےچینی زبان سیکھنے والے طلبہ اور ’ایچ ایس کے‘ کے 5 ہزار سے زائد امیدوار بھی اس میں شریک ہوئے۔

منگولیا میں چین کے سفیر شین من جوآن نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اور منگولیا ایک دوسرے کے اہم ہمسایہ ممالک  ہیں، دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی میں تعلیمی تعاون کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

منگولیا کی وزارت تعلیم کے شعبہ برائے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نرانجیرل نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک مصنوعی ذہانت اور ای۔ایجوکیشن کی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

’ایچ ایس کے‘ کے امیدواروں کی تعداد میں سالانہ 20 فیصد کی اوسط شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں دنیا بھر میں یہ تعداد 8 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ 2002 میں منگولیا میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے کےبعد سے لے کر اب تک 70 ہزار امیدوار ’ایچ ایس کے‘ کا امتحان دے چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!