اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری تا اگست غیر ملکی سرمایہ کاری والے 42 ہزار...

چین میں جنوری تا اگست غیر ملکی سرمایہ کاری والے 42 ہزار سے زائد ادارے قائم

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر زیبو کے زیبو نیشنل نیو اینڈ ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ زون میں ملازمین شنوا میڈیکل انسٹرومنٹ کمپنی لمیٹڈ میں طبی سازوسامان تیار کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جنوری سے اگست کے دوران چینی مین لینڈ پر 42 ہزار 435 غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے ادارے قائم کئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ اسی عرصے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حقیقی استعمال 506.58 ارب یوآن (تقریباً 71.22 ارب امریکی ڈالر) رہا جو کہ گزشتہ سال سے 12.7 فیصد کم ہے۔

مینوفیکچرنگ صنعت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 129.03 ارب یوآن رہا جبکہ خدمات کے شعبے میں 366.19 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی۔

چین کے ہائی ٹیک شعبوں میں استعمال ہونے والی حقیقی مجموعی ایف ڈی آئی  148.28 ارب یوآن رہی جہاں ای-کامرس خدمات، ایئرو اسپیس آلات سازی، کیمیکل دواسازی اور طبی آلات سازی کے شعبوں میں بالترتیب 169.2 فیصد، 37.5 فیصد، 23.2 فیصد، اور 19.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاری کے ذرائع میں جاپان، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور سنگاپور سے آنے والی سرمایہ کاری میں بالترتیب 58.9 فیصد، 37.2 فیصد، 24.5 فیصد اور 1.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!