اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچین-آسیان نمائش نے اقتصادی روابط اور علاقائی انضمام کو فروغ دیا، ماہر

چین-آسیان نمائش نے اقتصادی روابط اور علاقائی انضمام کو فروغ دیا، ماہر

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر نان ننگ میں منعقدہ 22 ویں چین-آسیان نمائش میں مہمان ایک سٹال پر کھانا چکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

ہنوئی(شِنہوا)ویتنام کی ایک ماہر معیشت بوئی لین تھاؤ نے کہا ہے کہ 22 ویں چین-آسیان نمائش (سی اے ایکسپو) چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ویتنام کی وزارت صنعت و تجارت کی ماتحت ویتنام ٹریڈ پروموشن ایجنسی کی ماہر تھاؤ نے کہا کہ چین-آسیان نمائش ایک ناگزیر محرک بن چکی ہے جو چین اور آسیان دونوں میں معاشی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دے رہی ہے۔

ان کا بیان 17 سے 21 ستمبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں جاری 22 ویں چین-آسیان ایکسپو کے دوران سامنے آیا۔

تھاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ سی اے ایکسپو باہمی مفادات کو اجاگر کرکے دیرپا اعتماد پیدا کررہی ہے۔

تھاؤ نے کہا کہ اس سال کی نمائش سے توقع ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت اور سمندری معیشت جیسے شعبوں میں بھی تحقیق و ترقی کو فروغ دے گی جو براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی تک سستی رسائی فراہم کر کے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی۔

تجارت سے ہٹ کر انہوں نے عوامی سطح کے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور انہیں ’’بے مثال رفتار‘‘ سے پروان چڑھنے والا قرار دیا، جو خطے بھر میں گہری ثقافتی قربت اور باہمی فہم کے لئے ایک بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔

تھاؤ نے یہ بھی کہا کہ یہ نمائش ہزاروں شرکاء اور سیاحوں کو شامل کرکے مختلف روایات کو ایک ساتھ لاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!