اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں اگست کے دوران استحکام برقرار

چین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں اگست کے دوران استحکام برقرار

بیجنگ(شِنہوا)چین میں زرمبادلہ کی مارکیٹ نے اگست کے مہینے کے دوران مستحکم کارکردگی دکھائی، مارکیٹ میں سرگرم تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں اور رسد و طلب کا توازن برقرار رہا۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے نائب سربراہ لی بن نے کہا کہ اگست میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں تجارتی سرگرمی فعال رہی۔

کاروباری اداروں اور انفرادی حیثیت کے غیر بینکاری شعبوں کی سرحد پار وصولیوں اور ادائیگیوں کا حجم  اگست میں 13 کھرب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد زائد ہے۔ جاری اور سرمایہ دونوں  کھاتوں میں سرحد پار لین دین میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کی مالی معاونت میں بھی مستحکم ترقی ہوئی۔

لی نے کہا کہ  اگست میں زرمبادلہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر رسد و طلب متوازن رہی۔

سرحد پار سرمایہ میں 3.2 ارب امریکی ڈالر کی خالص آمد ہوئی جبکہ بینکنگ شعبے نے زرمبادلہ کی خرید و فروخت میں 14.6 ارب امریکی ڈالر کا خالص سرپلس ظاہر کیا۔

اشیاء کی تجارت میں خالص سرمایہ کی آمد مستحکم رہی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملکی سٹاکس اور بانڈز کی مجموعی خالص خریداری برقرار رکھی البتہ خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی آمدنی سے متعلق فنڈز میں  خالص بیرونی بہاؤ اپنی موسمی بلندیوں سے کم ہوگیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!