لسبیلہ: لسبیلہ کے علاقے وندر میں بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر کے مقام پر پنجگور سے کراچی جانیوالی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تمام زخمیوں کوسول ہسپتال کراچی منتقل کردیا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔
