بیجنگ: چین میں مسلسل تین سالوں سے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوا ہے،جو گزشتہ کئی سالوں سے کم ہورہا تھا۔
قدرتی وسائل کے نائب وزیر لیو گوہونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2021 سے ملک کے مجموعی زیر کاشت رقبے میں 1کروڑ75لاکھ80ہزار ایم یو(تقریباً11لاکھ 70ہزارہیکٹر) کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اناج کی پیداوار پرتوجہ دینے کے لیے ملک کی مسلسل کوششوں، اصلاحات کے حوالے سے بہترین اقدامات اور زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے جوابدہی کے طریقہ کارکواس کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
لیو نے بتایا کہ زیر کاشت رقبےکی مجموعی مقدار کو متوازن رکھنے کے لیے صوبائی سطح پر متحرک کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے۔زرعی زمین کے تحفظ کی کوششوں کے لیے اقتصادی ترغیبات بھی متعارف کرائی گئی ہیں ۔
