اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان نے گزشتہ سال تقریباً 42ہزار غیر ملکی شہریوں کو ویزے جاری...

افغانستان نے گزشتہ سال تقریباً 42ہزار غیر ملکی شہریوں کو ویزے جاری کیے

کابل: افغانستان کی نگراں حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 41ہزار959 غیر ملکی شہریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے جمعرات کو بتایا کہ  اس وقت مختلف ممالک میں 39 افغان سفارت خانے اور قونصل خانے کام کر رہے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ایک سال کی  مدت کے دوران، روس، ایران، ترکی سمیت 14 ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے افغانستان کا دورہ کیا۔

اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان نگراں حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ پائیدار تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!