بدھ, اگست 20, 2025
پاکستانوزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کی غیرقانونی منتقلی...

وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ میں اربوں روپے کے آر اینڈ ڈی فنڈز کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اگنائٹ فنڈمنیجمنٹ نے  2013ء سے  2023ء کے دوران 9 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے وزارت خزانہ کو منتقل کیے ،  اربوں روپے کے فنڈز سرکلرڈیٹ کلئیرنس اور ون ٹائم بریچ فنانسنگ کیلئے منتقل کئے گئے، 2013ء میں 4 ارب 15 کروڑ سے زائد آراینڈ ڈی فنڈ سرکلرڈیٹ ادائیگی کیلئے استعمال کئے گئے،  دسمبر 2023 ء میں 5 ارب روپے وزارت خزانہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے۔

آڈٹ حکام کے مطابق یہ رقم واپس اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ مینجمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کی گئی، آراینڈ ڈی فنڈز رولز کے تحت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رقم کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو سکتی، پی ٹی اے ایکٹ  1996 ءکے مطابق فنڈز صرف تحقیق اور ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں ، ٹیلی کام کمپنیوں سے ریسرچ کیلئے جمع کئے گئے فنڈز وزارت  خزانہ کو منتقل نہیں ہو سکتے، رقم کی منتقلی سے اگنائٹ مینجمنٹ فنڈ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سرگرمیاں متاثر ہوئیں، 2014ءمیں بھی 6 ارب 76 کروڑ روپے منتقل کئے گئے تھے،دوبارہ بے ضابطگی تشویشناک ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!