اسلام آباد: اے این ایف نے طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالی غیر ملکی خاتون گرفتار کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 3/10 کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے نائیجیرین خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق خاتون سے 180گرام کوکین برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار خاتون طلباء کو منشیات کی فراہمی میں بھی ملوث تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
