بدھ, اگست 20, 2025
پاکستانراشد منہاس شہید کی برسی، محسن نقوی کا شاندار خراج عقیدت

راشد منہاس شہید کی برسی، محسن نقوی کا شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ افسر راشد منہاس (نشان حیدر)کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی بہادری، بے خوفی اور حب الوطنی کی لازوال مثال ہے قربانی آنیوالی نسلوں کیلئے جذبے کی کرن ہے۔

برسی پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فضائوں کے شاہین راشد منہاس نے جرات اور پاکستان سے بے مثال محبت کی تاریخ رقم کی،غدار وطن نے طیارہ اغوا کرنے کی کوشش کی تو شہید نے جان کی پرواہ کئے بغیر سازش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہید پائلٹ کے جذبہ حب الوطنی کی روشنی آج بھی ہمارے دلوں کو منور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے دشمن کو واشگاف پیغام دیا کہ پاکستان کی فضائیں دشمن کی چالوں کا کبھی بھی شکار نہیں ہوں گی، عظیم قربانی نے ثابت کیا کہ اصل بہادری وہ ہے جو جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی عزت بچائے ،راشد منہاس اس کی زندہ مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 6جنگی طیارے گرا کر اسے عبرتناک شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنی فضائی برتری برقرار رکھی جسے دنیا نے بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ راشد منہاس کی قربانی ایک چراغ ہے جو آنے والی نسلوں کیلئے جذبے کی کرن ہے، پاک فضائیہ کا ہر شاہین شہید جیسی غیر معمولی جرات اور بے مثال جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!