بیروت: حزب اللہ نےجنوبی لبنان کے دیہاتوں پرحملوں کے جواب میں پیر کی صبح شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کو کتوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے مغربی شہرگلیلی کے قصبے گاتن میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے 146 ویں ڈویژن کے نئے قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایاگیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے تصدیق کی کہ حزب اللہ کی جانب سےمغربی گلیلی میں تقریباً 30 راکٹ فائر کیے گئے ، جن میں سے اکثر کبوتز کبری کے قریب کھلے علاقے میں گرے راکٹ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔
لبنان کے فوجی ذرائع کے مطابق اتوارکی رات گئے جنوبی لبنان کے گاؤں ماروب پر اسرائیلی فضائی حملے میں 12 شہری زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہو ئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں 11 شامی اور ایک لبنانی شہری شامل ہیں، جن میں ایک خاتون اور ایک 5 ماہ کی بچی کی حالت نازک ہے۔
