اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغان پولیس کی کارروائی ،صحافی سمیت تین مغوی افراد بازیاب

افغان پولیس کی کارروائی ،صحافی سمیت تین مغوی افراد بازیاب

کابل: افغان پولیس نے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک مقامی صحافی سمیت تین مغوی افراد کو  بازیاب کرا لیا،کارروائی میں پانچ  اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق اغوا کاروں  نے اتوار کی سہ پہر صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے نواحی علاقے شیخ مصری سے مزال ریڈیو کے مقامی رپورٹر سمیت تین افراد کو اغوا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

افغانستان کی نگراں حکومت نے  ملک میں کسی بھی قسم کے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن  سخت کردیاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!