منگل, فروری 11, 2025
تازہ ترینشین ژو۔ 19 کا عملہ خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی کے...

شین ژو۔ 19 کا عملہ خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی کے لئے تیار

  ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر پر شین ژو۔18 اور شین ژو۔19 انسان بردار خلائی مشن کے عملے کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔19 کا عملہ اگلے چند روز میں  خلائی اسٹیشن سے باہر اپنی دوسری سرگرمی انجام دے گا۔

خلا بازوں نے 17 دسمبر 2024 کو اپنی پہلی خلائی چہل قدمی کے بعد متعدد کام کئے تھے جن میں خلائی اسٹیشن کے آلات کا معائنہ اور دیکھ بھال، پورے نظام میں دباؤ کی صورت میں ہنگامی مشقیں اور خلائی اسٹیشن سے باہر کام کی تیاری شامل ہیں۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ عملے نے خلائی مواد سائنس، خلائی زندگی کی سائنس اور خلائی ادویات جیسے شعبوں میں کئے گئے تجربات میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔

ادارے نے تصدیق کی ہے کہ شین ژو۔19 عملہ تینوں ارکان صحت مند ہیں اور خلائی اسٹیشن بلا رکاوٹ کام کررہا ہے جس کی وجہ خلائی اسٹیشن سے باہر کام کے لئے حالات موزوں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!