چین کے رین آئی جیاؤ کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر لنگرانداز فلپائنی فوجی جہاز کے شمال میں ایک کشتی دیکھی جاسکتی ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے بحیرہ جنوبی چین میں رین آئی جیاؤ میں غیر قانونی طور پر لنگرانداز ایک جہاز کو فلپائن کے غیرعسکری جہاز کی جانب سے ضروری سامان پہنچانے کے کام کی نگرانی کی ۔
چائنہ کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان لیو دے جون نے منگل کے روز بتایا کہ فلپائنی جہاز 16 مئی کو چین کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد رسد کی فراہمی کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔
لیو نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے سمندر میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سی سی جی چین کے نان شا چھون ڈاؤ اور اس کے اطراف کے پانیوں میں سمندری حقوق کا تحفظ اور قانون کے نفاذ کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
فلپائن نے مئی 1999 میں رین آئی جیاؤ میں ٹینک۔لینڈنگ جہاز بی آر پی سیرا میڈرے (ایل ٹی -57) کو لنگرانداز کیا تھا ۔ منیلا کی جانب سے اسے ختم کرنے کے بار بار وعدے کے باوجود یہ جہاز 25 برس سے زیادہ عرصے سے وہاں موجود ہے۔
