چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی پوچھنگ کاؤنٹی میں چین کا بڑا ایمفیبیئس طیارہ اے جی 600 ایک فلائٹ ٹیسٹ بیس پر نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیار کردہ بڑے ایمفیبیئس فائر فائٹنگ طیارے اے جی 600 نے بیجنگ میں سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے اے سی)سے اپنا ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہےجو اس کی کامیاب ترقی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کی منظوری کی نشاندہی کرتا ہے۔
ملک کے معروف طیارہ تیار کرنے والے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی)نے کہا کہ یہ بڑے خصوصی مقصد والے طیاروں کے شعبے اور سول ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ صنعت میں چین کی ترقی کی صلاحیتوں کا ایک سنگ میل ہے۔
اے جی 600 چین کا پہلا بڑا غیر عسکری خصوصی مقصد کا حامل طیارہ ہے جسے سول ایوی ایشن کے فضائی حفاظت کے قواعد و ضوابط کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
یہ بڑے ایروناٹیکل آلات کی ایک اہم قسم ہے جسے نیشنل ایمرجنسی ریسکیو سسٹم اور قومی قدرتی آفات سے بچاؤ اور کنٹرول سسٹم کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اے وی آئی سی کے مطابق ٹیک آف وزن کے لحاظ سےاے جی600دنیا کا سب سے بڑا غیر عسکری ایمفیبیئس طیارہ ہے، اس کی کامیاب ترقی نے بڑے حجم کے ایمفیبیئس طیاروں کے شعبے میں چین کے خلا کو بھی پُر کر دیا ہے۔
