چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں منعقدہ ایک نمائش میں لوگ ہائیڈروجن سے اڑنے والے ایک ڈرون کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ ہائیڈروجن سے اڑنے والے ایک ڈرون نے حال ہی میں 30 گھنٹے مسلسل پرواز کرکے ملک میں تیار کردہ اس نوعیت کے طیارے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے بتایا کہ اس 50 کلوگرام۔کلاس ہائیڈروجن ڈرون کو اے وی آئی سی چھنگ دو ایئرکرافٹ انڈسٹریل (گروپ) کمپنی لمیٹڈ اور چھنگ ہوا یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
ڈرون ساز ادارے کے مطابق اس نے ہائیڈروجن سیلز کی پیداواری خصوصیات کی بنیاد پر طیارے کی پرواز، کنٹرول اور اسے آگے کی سمیت دھکیلنے کے مربوط ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہائیڈروجن ڈرون نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دوجیانگ یان میں ریکارڈ پرواز مکمل کی۔
ایک نظام جس میں ہائیڈروجن ڈرون بغیر انسان کے چلنے والی گاڑی کی چھت پر نصب تھا، اُڑان بھرنے کے عمل کے لیے استعمال کیا گیا۔ ڈرون نے چلتی ہوئی کار سے اڑان بھر کر غیرروایتی رن وے سے اڑان بھرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link