چین کے انتہائی جنوبی جزیرے ہینان میں فری ٹریڈ پورٹ سے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد پہلی بار بہار کا تہوار منایا جا رہا ہے۔
ہائیکو میلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے نقل و حمل کے مراکز پر حالیہ دنوں میں مسافروں اور مال برداری کی سرگرمیاں انتہائی بلند سطح پہ ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو یاؤ، اہلکار، ہائیکو میلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ
’’3 فروری سے مسلسل 9 دنوں تک میلان ائیرپورٹ کا مال برداری کا یومیہ حجم ایک ہزار ٹن سے زائد رہا۔‘‘
ائیرپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 6 فروری سے روزانہ سفر کرنے والوں کی تعداد کئی دنوں تک ایک لاکھ سے متجاوز رہی ہے۔
23 فروری کو مسافروں کا سب سے بڑا رش متوقع ہے۔ اس روز لوگوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): کاؤ شیاؤ مینگ، اہلکار، ہائیکو میلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ
’’بہار کے میلے کے دوران مسافروں کا رش ہے۔ میلان ائیرپورٹ سے ایئر چائنہ اور ہینان ایئر لائنز سمیت 13 فضائی کمپنیوں نے پروازیں چلائیں۔ اس طرح جن مشہور شہروں سے ہائیکو کے لئے لوگوں کی آمدو رفت رہی ان میں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور چھنگ ڈاؤ شامل ہیں ۔‘‘
ہینان کو مین لینڈ میں واقع صوبہ گوانگ ڈونگ سے ملانے والا ’چیانگ ژو اسٹریٹ‘ بہار میلے کے دوران مسافروں اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے استقبال کے لئے تیار ہے۔
وزارتِ نقل و حمل کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹریٹ میں 46 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافر اور 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت متوقع ہے۔
یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بالترتیب 12 فیصد اور 10 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لین شینگ زینگ، ٹرانسپورٹیشن اہلکار، ہائیکو سٹی
’’اس سال کے آغاز سے ہم نے چیانگ ژو اسٹریٹ میں 61 جہاز تعینات کئے ہیں۔ ہماری زیادہ سے زیادہ نقل و حمل کی صلاحیت روزانہ 39000 گاڑیوں اور ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مسافروں کی آمدورفت کو سہارا دے سکتی ہے۔ یہ عموماً جزیرے میں انتہائی رش کے دوران گاڑیوں اور مسافروں کی ضروری طلب کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔‘‘
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہینان میں بہار کے تہوار پر مسافروں اور مال برداری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا
فری ٹریڈ پورٹ کے بعد پہلے تہوار پر سفری سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں
ہائیکو میلان ایئرپورٹ پر روزانہ لاکھوں مسافر آمد و رفت کر رہے ہیں
مال برداری کا یومیہ حجم مسلسل کئی روز ایک ہزار ٹن سے زائد رہا
23 فروری کو مسافروں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھنے کا امکان
13 فضائی کمپنیوں نے ہائیکو کیلئے اضافی پروازیں چلانا شروع کر دیں
چیانگ ژو اسٹریٹ پر گاڑیوں اور مسافروں کے رش کیلئے خصوصی انتظامات
اسٹریٹ پر 46 لاکھ سے زائد مسافروں کے سفر کی توقع ظاہر کی گئی
39 ہزار گاڑیوں اور ایک لاکھ 90 ہزار مسافروں کی یومیہ گنجائش موجود ہے
حکام کے مطابق رش کے دنوں میں طلب پوری کرنے کیلئے انتظامات کافی ہیں




