اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری مستحکم کرنے کا لائحہ...

چین نے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری مستحکم کرنے کا لائحہ عمل جاری کردیا

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ چائنہ سٹیٹ کونسل کے سرکردہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری مستحکم کرنے کا لائحہ عمل جاری کر دیا ہے جس کی منظوری سٹیٹ کونسل کے حالیہ ایگزیکٹو اجلاس میں دی گئی۔

سٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ لائحہ عمل وزارت تجارت اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے مرتب کیا ہے۔

2025 میں مستحکم غیر ملکی سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لئے تیار کئے گئے لائحہ عمل کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری اعلیٰ معیار کی وسعت کے فروغ کا اہم پہلو ہے۔یہ نئی پیداواری قوتوں کو پروان چڑھانے اور چینی جدیدیت کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

منصوبے کے تحت چین ویلیو ایڈڈ کمیونیکیشن،حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی ہسپتالوں جیسے شعبوں میں وسعت کی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے آزمائشی علاقوں کی معاونت کرےگا۔ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں مکمل خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ملک ٹیلی کمیونیکیشن اور طبی خدمات جیسے شعبوں کے پھیلاؤ کے لئے اپنے آزمائشی پروگراموں کو وسعت دینا جاری رکھےگا۔

منصوبے میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی ہائی ٹیک شعبوں میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کی نئی صنعت میں شمولیت کی بھی حمایت کی گئی ہے۔بزرگوں کی دیکھ بھال،ثقافت اور سیاحت،کھیلوں،صحت،پیشہ ورانہ تعلیم اور مالیات جیسی خدمات کے شعبوں میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!