جمعرات, جنوری 16, 2025
انٹرنیشنلنیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 چینی شہری ہلاک

نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 چینی شہری ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 چینی شہری ہلاک ہو گئے،نیپال میں چینی سفارت خانے نے حادثے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان تلک بھارتی نے شِنہوا کوبتایا کہ ایئر ڈائنسٹی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اور مرنے والے چارافراد کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکھٹمنڈو سے باگمتی صوبے کےضلع رسووا کے علاقےسیافروبیسی جارہا تھا کہ نواکوٹ ضلع میں شیواپوری کے علاقے میں گرگیا۔ چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں سوار چاروں مسافر چینی شہری ہیں۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر میں چار چینی شہری سوار تھے جس  کا کھٹمنڈو کے کنٹرول ٹاور سے اڑان بھرنے کے تین منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا، ہیلی کاپٹر  کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر1بج کر54منٹ پرپیش آیا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں