منگل, جنوری 20, 2026
پاکستانسانحہ گل پلازہ نے بلاول کی ایوان صدر میں سندھ حکومت کی...

سانحہ گل پلازہ نے بلاول کی ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی کے دعوؤں پر پانی پھیر دیا، مفتی منیب

عالم دین مفتی منیب الرحمن نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے نے بلاول کی ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی کے تمام دعوئوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

جاری بیان میں مفتی منیب الرحمن نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے کے بعد انتظامی ناکامیوں پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ 3کروڑ آبادی کے شہر میں آگ بجھانے کا موثر نظام کیوں موجود نہیں؟، تاجر تنظیموں کے مطابق گل پلازہ سانحے میں کم از کم 3ارب روپے کا نقصان ہوا جو بہت بڑا معاشی دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کی، مگر گل پلازہ کی آگ نے ان کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مفتی منیب الرحمن نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور متاثرین کیلئے بہتر نعم البدل کی دعاء کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!