روس کےپولیس اور فوجی اہلکار بیلگوروڈ میں ایک سڑک پر پہرہ دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے ادارے کے ترجمان لی منگ نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کے بعد سے چین نے یوکرین کو انسانی ہمدردی امداد کی 4 کھیپ فراہم کی ہیں۔
لی نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فروری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امن اور تعمیر نو کی بحالی میں چین کی مدد کی توقع ظاہر کی تھی۔
لی نے کہا کہ چین عالمی امن و استحکام کے لئے ایک مثبت قوت اور عالمی شفافیت اور انصاف کے لئے ایک ترقی پسند قوت رہے گا۔
لی نے کہاکہ ہم شامل فریقین کی خواہشات کے مطابق اپنی صلاحیت کے مطابق امداد کی فراہمی جاری رکھنے کو تیار ہیں جس میں یقینی طور پر جنگ کے بعد کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔
