منگل, جنوری 20, 2026
تازہ ترینچین کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس شدید سردی کی لہر کے دوران مسافروں...

چین کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس شدید سردی کی لہر کے دوران مسافروں کی حفاظت کے لئے متحرک

بیجنگ (شِنہوا) 2026 کی پہلی شدید سرد لہر نے چین کے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث بھاری برف باری، جما دینے والی بارش اور برفیلی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور متعدد علاقوں میں نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔

حکام نے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی پروٹوکول فعال کر دیئے ہیں جبکہ مختلف سطح پر ٹرانسپورٹ کے محکمے 24 گھنٹے نگرانی اور ردعمل کے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے دیگر اداروں کے تعاون سے سڑکوں کے نیٹ ورک کی متحرک نگرانی کو مضبوط بنانے اور صوبوں اور بلدیوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی مشاورت کی۔

گزشتہ اختتام ہفتہ پر بیجنگ میں نمایاں برف باری ہوئی جہاں بعض علاقوں میں برف کی تہہ 10 سینٹی میٹر سے تجاوز کر گئی۔ شہر کے ٹرانسپورٹ کمیشن نے اہم راستوں، پلوں اور ڈھلوانوں کو صاف کرنے کے لئے 4 ہزار سے زائد ہنگامی کارکنوں اور برف ہٹانے والی 2 ہزار 600 مشینوں کو متحرک کیا جبکہ خطرناک موڑوں اور ڈھلوانوں پر حفاظتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

پڑوسی صوبہ ہیبے میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات کئے گئے جہاں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہنگامی وسائل اور مشینری پیشگی طور پر مختلف مقامات پر تعینات کی۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اب تک اس شدید برف باری کے دوران ہیبے کے مرکزی شاہراہوں پر 3 ہزار 446 اہلکار اور ایک ہزار 111  مشینری سیٹ لگا دیئے گئے ہیں جبکہ 13 ہزار 232 کلومیٹر طویل سڑکوں کی صفائی کی جا چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!