منگل, جنوری 20, 2026
پاکستانملک کو جرمانستان بنا دیا گیا، مہنگائی کے باعث قبر و کفن...

ملک کو جرمانستان بنا دیا گیا، مہنگائی کے باعث قبر و کفن 70 ہزار کا ہوگیا ہے، شیخ رشید

سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کو جرمانستان بنا دیا گیا ہے، حالات ٹھیک کئے جائیں تاکہ غریب بھی آسانی سے زندگی گزار سکے۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، قبر اور کفن 70ہزار روپے کا ہو گیا ہے، بائیکا کا 2ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20ہزار ہو چکا ہے، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!