جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستاناے این پی کی آپریشن 'استحکام پاکستان' کی مخالفت، اے پی سی...

اے این پی کی آپریشن ‘استحکام پاکستان’ کی مخالفت، اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پشاور :  اے این پی نے آپریشن استحکام پاکستان کی مخالفت اور اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں ، آپریشن کسی صورت قبول نہیں ، فیصلے پر شدید تحفظات ہیں، قومی وصوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان مرکز میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو رہنماء اے این پی میاں افتخار احمد نے کہاکہ آپریشن استحکام پاکستان کسی صورت قبول نہیں، فیصلے پر شدید تحفظات ہیں جس سے گورنر فیصل کنڈی کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جڑیں پنجاب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ یکطرفہ ہوا، لوگوں کو مذاکرات اور آپریشن دونوں پر یقین نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل فیض نے کس کے کہنے پر مذاکرات کئے ؟ ،40ہزار دہشت گرد کیسے آئے ؟ ،آپریشن بارے قومی و صوبائی اسمبلی ،اپر دیر اور لوئر دیر کے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی آپریشن عزم پاکستان بارے اے پی سی بلائے گی۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!