جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینچین کا وسطی شہر چھانگ شا جکارتہ کے لئے براہ راست پرواز...

چین کا وسطی شہر چھانگ شا جکارتہ کے لئے براہ راست پرواز شروع کرےگا

چھانگ شا (شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہونان کا دارالحکومت چھانگ شا 22 دسمبر سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے لئے براہ راست مسافر پرواز شروع کرےگا۔

ہونان ایئرپورٹ مینجمنٹ گروپ نے بتایا کہ یہ راؤنڈ- ٹرپ سروس ہفتے میں ایک مرتبہ چلائی جائے گی اور یک طرفہ سفر تقریباً 5 گھنٹے اور 30 منٹ لے گا۔

انڈونیشیا آسیان کی سب سے بڑی معیشت ہے اور ہونان کے ساتھ قریبی اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات رکھتی ہے۔ نئے روٹ سے ہونان کی کمپنیوں کے لئے سرحد پار تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے اور ساتھ ہی جکارتہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جانے والے سیاحوں کے لئے بھی موثر سفری سہولت فراہم ہوگی۔

نئے فضائی روٹ کے علاوہ چھانگ شا ایئرپورٹ 2026 کے بہار کے تہوار کے دوران سیاحتی جزیرے بالی کے لئے بھی براہ راست پرواز شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!