وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے، پاکستان سڈنی میں بونڈائی بیچ پر ہونیوالی دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہے دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی کی ہر شکل و صورت میں مذمت کی جانی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہائی کمشنر کو انکی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انکی تعیناتی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔



