ہیڈلائن:
نانچھنگ: بین الاقوامی طلباء کی قدیم چینی مینوفیکچرنگ تکنیکوں میں گہری دلچسپی
جھلکیاں:
’فطری وسائل درست استعمال‘ کلاسیکی چینی سائنس سےموافقت رکھنے والا ایک رقص ڈرامہ ہے۔یہ پروڈکشن قدیم چینی مینوفیکچرنگ اور زرعی تکنیکوں کے تقریباً 400 سال پرانے شاہکار کو زندہ کرتی ہے۔تفصیلات وڈیو میں دیکھئے۔
شاٹ لسٹ:
1۔رقص ڈرامے کے مختلف مناظر
2۔جائے چھیاؤ میں بین الاقوامی طلباءکے دورے کے مناظر
3۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی): وانگ بولِن،جائے چھیاؤ قدیم گاؤں کےسیاحتی مقام کا عملہ
4۔ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی):سریوسی اینج آئیوورین،طالب علم، کوٹ ڈی آئیوری
تفصیلی خبر:
"فطری وسائل کا درست استعمال ’("تیان گونگ کائی وو”)، کلاسیکی چینی سائنس سےموافقت رکھنے والا ایک رقص ڈرامہ ہے۔
چین کے جنوبی صوبے جیانگشی کے فین یی کاؤنٹی میں اس ڈرامہ کاٹوٴر ہفتے سے اتوار تک جاری رہا۔
یہ ڈرامہ قدیم چینی مینوفیکچرنگ اور زرعی تکنیکوں کا خلاصہ پیش کرنے والے تقریباً 400 سال پرانے شاہکار کو زندہ کررہا ہے۔
ڈرامے میں زیر بحث تکنیکوں کو اس وقت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کا انسائیکلوپیڈیا قرار دیا گیا ہے۔
مظاہرے سے قبل بین الاقوامی طلباء کے ایک گروپ نے جائے چھیاؤ قدیم گاؤں کی سیرکی ۔اس گاوٴں میں انہیں کلاسیکی طرز پر مبنی روایتی مینوفیکچرنگ اور زرعی تکنیکوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): وانگ بولِن، جائے چھیاؤ قدیم گاؤں کے سیاحتی مقام کا عملہ
’’اس قدیم گاؤں میں آنے والوں کو ‘فطری وسائل کےدرست استعمال ‘پر مبنی دستکاری کی نمائش ہماری ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کا ایک طریقہ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):سریوسی اینج آئیوورین،طالب علم، کوٹ ڈی آئیوری
’’میرا نام سریوسی اینج آئیوورین جبکہ چینی نام سونگ جیانگ ہے۔ میں یہاں افریقہ کےمغربی ملک کوٹ ڈی آئیوری سے آیا ہوں۔ یہ ایک شاندار ثقافت ہے۔بہت سارے غیر ملکی طلباء اس علاقے میں آکر مختلف ثقافتوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔میرے لئے یہ دورہ یہاں کی ثقافت کا پہلا تجربہ ہے۔ میں اس علاقے میں آکر بہت خوش ہوں۔‘‘
نانچھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link