اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسربیا میں 2024 کے پہلے 9 ماہ میں چینی سیاحوں کی آمد...

سربیا میں 2024 کے پہلے 9 ماہ میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

سربیا کے شہر سریمسکی کارلوسی میں منعقدہ کوگلوف میلے میں ایک خاتون روایتی کوگلوف کیک فروخت کررہی ہے-(شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)ٹورازم آرگنائزیشن آف سربیا (ٹی او ایس) کی ڈائریکٹر ماریجا لابووچ نے کہا ہے کہ سربیا میں 2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایک لاکھ 50 ہزار چینی سیاح آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 71 فیصد زیادہ ہیں۔

چین۔سربیا سیاحتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماریجا لابووچ نے کہا کہ ٹریول آرگنائزرز سیاحتی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے میں اہم ہیں۔

لابووچ نے اس ترقی کو گوانگ ژو اور بلغراد کے درمیان براہ راست پروازوں کے حالیہ آغاز، شنگھائی کے ساتھ آئندہ کے روابط، آزاد ویزا سفر اور سربیا-چین مضبوط تعلقات جیسے عوامل سے منسوب کیا۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو سے چینی ٹریول آرگنائزرز کا ایک وفد 16 نومبر سے 22 نومبر تک بلغراد کے دورے پر ہے۔ ٹی او ایس اور ایئر سربیا کے زیر اہتمام اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی سیاحتی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!