اتوار, اکتوبر 19, 2025
انٹرنیشنلرفاہ سرحدی گزر گاہ تاحکم ثانی بند رہے گی، اسرائیلی وزیراعظم...

رفاہ سرحدی گزر گاہ تاحکم ثانی بند رہے گی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا اعلان

امدادی سامان سے لدا ایک ٹرک مصر سے رفاہ سرحد عبور کرکے غزہ میں داخل ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفاہ سرحدی گزر گاہ تاحکم ثانی بند رہے گی۔

بیان کے مطابق سرحدی گزرگاہ  کھولنے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حماس مرنیوالے یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی اور متفقہ لائحہ عمل کے نفاذ میں اپنا کردار کیسے ادا کرتی ہے۔

قاہرہ میں فلسطینی سفارتخانہ دن کے وقت اعلان کر چکا تھا کہ رفاہ سرحدی گزر گاہ پیر کو دوبارہ کھول دی جائے گی تاکہ مصر میں مقیم وہ فلسطینی جو غزہ واپس جانا چاہتے ہیں، گزر سکیں۔

اسرائیلی دفاعی فوج نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے حماس سے غزہ میں گرفتار 10 ویں مرحوم اسرائیلی یرغمالی کی لاش موصول ہو گئی ہے جب کہ باقی 20 زندہ یرغمالیوں کی صورتحال الگ ہے۔

مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہوئی۔ اس کے پہلے مرحلے میں قیدیوں اور گرفتار افراد کا تبادلہ، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی افواج کی جزوی واپسی شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت حماس پر مزید 18 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کی ذمہ داری ہے۔

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ایک ٹیلی گرام چینل پوسٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ گروپ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے(جی ایم ٹی 1900) اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید دو لاشیں واپس کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!