ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرنیشنلامریکہ میں حکومتی شٹ ڈان خاتمے کی راہ ہموار، سینیٹ نے سالانہ...

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈان خاتمے کی راہ ہموار، سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا ہے جس سے امریکی تاریخ کے سب سے طویل 41 روزہ حکومتی شٹ ڈان ختم ہوجائیگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 ارکان نے بل کی حمایت جبکہ 40 نے مخالفت میں ووٹ دیا، ووٹنگ کی حیران کن بات یہ تھی کہ اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے تاہم بل کو نافذالعمل ہونے کیلئے ابھی ایوانِ نمائندگان سے حتمی منظوری درکار ہے جہاں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایوانِ نمائندگان سے بھی بل منظور ہوگیا تو امریکہ میں طویل سیاسی بحران کے بعد سرکاری اداروں کا معمول بحال ہو جائیگا۔

شٹ ڈان کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور تھے، خوراک کی امدادی پروگرام معطل اور ایئر ٹریول سسٹم بری طرح متاثر ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!