اتوار, اکتوبر 19, 2025
انٹرٹینمنٹمیرا بیٹا پرانے خیالات کا ہے، اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے،...

میرا بیٹا پرانے خیالات کا ہے، اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے، یاسر حسین

اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کبیر پرانے خیالات کا ہے، اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے،وہ ہر وقت کھیلنے کی طرف مائل رہتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میںنے اپنے بیٹے کبیر کی بہتر پرورش کے لیے ڈیفنس میں موجود اپنی رہائش چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ ڈیفنس میں بچوں کا آپس میں تعلق اتنا مضبوط نہیں ہوتا جتنا دیگر علاقوں میں ہوتا ہے، ڈیفنس کے بچے بھی کھیلتے ہیں لیکن وہاں گلیوں میں کھیلنے کا رجحان بہت کم ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کبیر کی پرورش ایسے ماحول میں ہو جس طرح کے ماحول میں ان کی پرورش ہوئی تھی۔

یاسر حسین نے بتایا کہ اب میرا بیٹا محلے کے بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کے بہت سارے دوست ہیں جو گھر پر بھی کھیلنے آتے ہیں، جب کبیر باہر سے کھیل کر گھر واپس آتا ہے تو وہ پسینے میں شرابور ہوتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنی توانائی بھرپور طریقے سے استعمال کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!