پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پیر کو شروع ہو گا، یہ میچ روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔کرکٹ لورز اسٹیڈیم کے چار انکلوژرز سے فری میچ دیکھ سکیں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔دو میچز کی سیریز پاکستان کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔
لاہور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 93رنز سے اپنے نام کیا تھا۔
