بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینجنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ، 4 فوجی اہلکار شہید، 6 خوارج...

جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ، 4 فوجی اہلکار شہید، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ میں 4 فوجی اہلکار شہید،6 خوارج ہلاک گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے 6 خوارج جہنم واصل ہوگئے جبکہ فائرنگ تبادلے میں چار جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں حوالدارنثارحسین،نائیک رشید گل،نائیک عرفان اللہ خان اورسپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

ترجمان  کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،علاقے میں کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیاجارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!