وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، میںآئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے اتنا وقت یہاں گزارا تو باعزت واپس جائیں۔
