اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ڈرون ساز کمپنی کا پینٹاگان کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے...

چینی ڈرون ساز کمپنی کا پینٹاگان کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر یی چُھن میں ڈی جے آئی کے عملے کا رکن جنگلات کی نگرانی کے لئے ڈرون تھرمل امیجنگ متعارف کرا رہا ہے۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا) چینی ڈرون ساز کمپنی ڈی جے آئی نے امریکہ کے محکمہ دفاع کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مبینہ چینی فوجی کمپنیوں کی بلیک لسٹ سے نکالے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

شِنہوا کو جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں اس کی شمولیت غلط ہے اور 16 ماہ تک امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ رابطے کی کوششوں کے بعد امریکی وفاقی عدالت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس نے خود کو سویلین ڈرون مصنوعات کے استعمال کے فروغ کے لئے وقف کیا ہے۔  وہ فوجی مقاصد کے لئے اپنی مصنوعات کے استعمال کی مخالفت کرتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع نے خود تسلیم کیا ہے کہ ڈی جے آئی صارفین کے لئے تجارتی مقاصد کے تحت ڈرون تیار کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!